مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

دنیا کے طاقتورترین شخص کے اخراجات بارے مشیل اوباما کے دلچسپ انکشافات، جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(نیوزڈ یسک)دنیا کے طاقتورترین شخص کے اخراجات کے حوالے سے مشیل اوباما کے دلچسپ انکشافات سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر، جسے دنیا کا طاقتور ترین شخص سمجھا جاتا ہے، اپنے ذاتی اخراجات کی ایک ایک پائی اپنی جیب سے ادا کرتا ہے۔اپنی کتاب کی رونمائی کی تقریب میں ٹی وی میزبان اوپرا ونفری سے گفتگو میں سابق خاتون اول مشیل اوباما نے بڑے بڑے انکشاف کیے ہیں جس نے سب کو چونکا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ وائٹ ہاوس کے تمام اخراجات عوام کے ٹیکس کے پیسے سے اداکئے جاتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے کیوں کہ امریکی صدر اپنے ذاتی اخراجات کی ایک ایک پائی اپنی جیب سے ادا کرتا ہے۔سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کا کرایہ اور عملے کی تنخواہ کے علاوہ ایک پائی بھی عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ادا نہیں کی جاتی اور ذاتی استعمال کیلئے اگر مونگ پھلی بھی منگوائی جائے تو ایک ایک دانہ گن کر بل بھیج دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ اپنے کچن، گارڈن اور ذاتی مہمانوں کے کھانے پینے کا خرچہ خود اٹھاتے ہیں۔مشیل اوباما نے کہا کہ وہ باراک اوباما کو کہتی تھیں کہ کوئی فرمائش نہ کریں کیوں کہ نایاب ترین چیز بیرون ملک سے منگواکر پیش کردی جائے گی لیکن ساتھ بھاری بل بھی بھیج دیا جائے گا۔دنیا کے سپر پاور اور طاقت ور ترین معیشت کے حامل ملک کے عوامی نمائندوں کا یہ طرز زندگی معاشی بحران کا شکار غریب ممالک کے عوامی نمائندوں کو شرمندہ کرنے کیلئے کافی ہے جہاں پرآسائش طرز زندگی اور وی آئی پی کلچر عام ہے۔

مزید خبر یں

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی بھیجی گئی، یورپی یونین کے ڈبلن ضوابط کے تحت پناہ کے متلاشی افراد انہیں ممالک میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں سے وہ یونین کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔جرمن اخبار سے ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر عزیز نصیر زادے نے کہاہے کہ اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصیر زادے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور وہ ... تفصیل

ریاض(نیوزڈیسک)یمن میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کے پانچ ماہرین ایک دھماکے میں ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز نے بتایا ہے کہ ان کا تعلق جنوبی افریقا اور بعض یورپی ممالک سے تھا اور وہ ... تفصیل