سعودی عرب نے پاکستانی کیلئے ویزٹ ویزا کی فیسوں میں کمی کی باضابطہ منظوری دیدی              وفاقی ضلعی انتظامیہ نے پیر 18 فروری کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا              نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے داخلے پر پابندی عائد کردی              پنجاب میں فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے فلم اتھارٹی بورڈ بنانے کا فیصلہ              حکومت کا ہولی کے موقع پر مستحق ہندو خاندانوں کی مالی امداد کا فیصلہ              وزیراعظم عمران خان ،چیئر مین نیب نے ڈائریکٹر آرکیالوجی ومیوزیم عبد الصمد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا              سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخ تبدیل،کل17فروری کو پاکستان پہنچیں گے              سعودی ولی عہد کی آمد ،اسلام آباد، راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ،موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

سعودی عرب نے ویزے کے حصول کیلئے زبردست سہولت فراہم کردی جانئے

ریاض(نیو زڈیسک ) سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دُنیا کے چند منتخب ممالک کے شہریوں کے لیے جلد ای ویزہ کی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے۔ اس منفرد ای ویزہ سہولت کی بدولت ایک آن لائن فارم پُر کر کے سبمِٹ کرنا ہو گا جس کے بعد چند منٹوں کے اندر اندر ویزہ کا حصول ممکن ہو جاتا ہے۔ فوری آن لائن ویزے کی یہ سہولت ریاست ہائے متحدہ امریکا، آسٹریلیا، جاپان، جنوبی کوریا، جنوبی افریقہ، ملائشیا، سنگھاپور، برونائی کے علاوہ شینجن سٹیٹس آسٹریا، بلجیئم، چیک ریپبلک، ڈنمارک، اسٹونیا، فرانس، جرمنی، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، اٹلی، لیٹویا، لیشٹن سٹائن، لتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدر لینڈز، ناروے، پولینڈ، پرتگال، سلواکیہ، سلوانیہ، سپین، سویڈن اور سوئزر لینڈر کو دی جا رہی ہے۔اس سہولت کی بدولت ان مذکورہ ممالک کے شہری آن لائن اپلائی کر کے فوری طور پر ویزہ حاصل کر سکیں گے۔ گذشتہ دِنوں سعودی مملکت میں منعقد ہونے والے ای فارمولا ریس میں مغربی ممالک کے ہزاروں سیاح اس ریس کو دیکھنے کے لیے ریاض پہنچے۔ یہ سب کچھ اس تازہ لانچ کی گئی ای ویزہ سہولت کے باعث ہی ممکن ہو پایا۔ ہزاروں غیر مُلکیوں نے فوری طور پر ویزہ حاصل کیا اور مملکت پہنچ گئے۔ان غیر مُلکیوں نے جہاں ریس سے لطف اُٹھایا وہاں عرب کے صحراؤں کی سیر بھی کی اور تاریخی مقامات کو بھی دیکھا۔ ان غیر مُلکیوں کا کہناتھا کہ اُن کا سعودی مملکت کے بارے میں یہاں آنے سے قبل بہت منفی تاثر تھا، جو یکسر بدل گیا ہے۔ وہ اپنے دیگر ہم وطنوں کو بھی ترغیب کریں گے کہ وہ زندگی میں ایک بار سعودی عرب کا ضرور رُخ کریں۔

مزید خبر یں

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نےایک بارپھر گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کا بھرپور جواب دیاجائے گا۔بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک تقریب کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کانام لیے بغیر کہا کہ ”وہ ملک جو تقسیم کے بعد ... تفصیل

ابوجا(نیوزڈیسک)نائیجریا میں مسلح افراد نے دو مختلف برادریوں کی آبادی پر حملہ کرکے 66 افراد کو قتل اور 20 کو زخمی کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں مسلح افراد نے دو برادریوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ... تفصیل

دبئی (نیوزڈیسک)دنیا کا بلند ترین ہوٹل عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی عمارت کا اعزاز دبئی کی برج خلیفہ کو حاصل ہے جس کی بلندی 828 میٹر ہے۔عمارت کو دنیا کی پرتعیش عمارت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔160 ... تفصیل