اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق              وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں       
تازہ تر ین

بھارت کا چہرہ بے نقاب، کشمیر میں صدارتی راج نافذ، کیا ہونیوالا ہے ؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں آج سے صدر راج نافذ، شہدائے پلوامہ کی غائبانہ نماز جنازہ، ہزاروں افراد کی شرکت، وادی میں چوتھے روز بھی ہڑتال، صورتحال کشیدہ، پلوامہ اور سرینگر میں غیر اعلانیہ کرفیو، جھڑپوں میں متعدد زخمی، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی مرکزی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں آج سے صدر راج نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔ اس بات کا فیصلہ ریاستی گورنر ستہ پال ملک کے اس رپورٹ پر کیا گیا جو انہوں نے مرکز کو بھجوائی تھی۔ اس ضمن میں پہلے ہی گورنر نے ایک مراسلہ مرکزی وزارت داخلہ کو بھیج دیا تھا، جس میں صدارتی راج کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی۔دوسری جانب شہدائے پلوامہ کی غائبانہ نماز جنازہ وادی کے مختلف علاقوں میں ادا کی گئی۔ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ وادی کے مختلف علاقوں میں احتجاج کے دوران فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی مظالم کے خلاف چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔ کاروباری مراکز بند رہے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بند رہیں۔ پلوامہ اور سرینگر میں غیر اعلانیہ کرفیو کے باعث نظام زندگی مفلوج رہا۔ادھر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کے قتل عام کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب ملائیشین کونسل آف اسلامک آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں پر اقوام عالم کی خاموشی شرمناک ہے۔ کونسل نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ بھارتی فوج کے جنگی جرائم پر فوری مداخلت کرے۔مزید برآں ضلع راجوری میں دریائے جہلم کے کنارے سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے جبکہ راجوری میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو زخمی کر دیا۔

مزید خبر یں

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ برطانوی ارکان پارلیمان کی جانب سے ترمیم شدہ معاہدہ ایک مرتبہ پھر مسترد ہونے کی صورت میں برطانیہ کا یورپی یونین سے بغیر کسی ڈیل کے اخراج ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں ... تفصیل

موصل(نیوز ڈیسک)شمالی عراقی شہر موصل کے قریب ایک کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر اکہتر ہو گئی ۔دریائے دجلہ میں ڈوبنے والی اس کشتی پر سوار پینتالیس افراد کو بچا لیا گیا، جن میں انیس بچے بھی شامل ہیں۔ یہ افراد ... تفصیل

صنعاء(نیوز ڈیسک)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپو نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغی صرف ایران کےسپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ اور پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں کے لیے قائم کردہ القدس ملیشیا کے سربراہ جنرل سلیمانی کے اشاروںپر ناچ رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق خصوصی ... تفصیل