پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

برطانوی عدالت نے ہٹلر کے والدین کو جیل بھیج دیا ، اقدام کے پیچھے بالآخر اصل کہانی منظر عام پر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)دنیا میں آئے روز عجیب و غریب واقعا ت رونما ہوتے رہتے ہیں جبکہ برطانیہ میں ایک جوڑے نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ’ہٹلر ‘رکھ کر اپنے لئے مصیبت کھڑی کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بچے کا نام ’ہٹلر‘ کرھنے اور نازی ازم کی خصوصی علامت کے ساتھ تصاویر بنانے کی پاداش میں انہیں جیل جانا پڑ گیا۔نومولود کے والد 22 سالہ آدم تھامس اور 38 سالہ ماں کلوڈیا پاٹاٹاس کو برمنگھم کی مقامی عدالت نے بیٹے کا نام’ہٹلر‘رکھنے پر طلب کیا۔عدالت نے بیٹے کا نام ہٹلر رکھنے والے بچے کے والد کو 6 سال 6 ماہ اور ماں کو 5 سال قید کی سزا سنائی۔دونوں کو یہ سزا صرف اس لئے نہیں دی گئی کہ انہوں نے بچے کا نام ہٹلر رکھا ہے۔پولیس کی تحقیقات کے مطابق ان دونوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم کے ساتھ بھی بتایا جاتا ہے۔نازیوں کی حمات کرنے والی اس تنظیم کو برطانیہ میں 2016 ءمیں ایک عدالتی حکومت پر کالعدم قرار دیا گیا تھا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بچے کا نام ہٹلر رکھنے والے والدین کی تشدد اور نسل پرستی کے عقائد کی طویل تاریخ ہے۔عدالت نے ان کے خاندان کے ایک قریبی دوست دارین فیلیٹچر کو بھی شدت پسندانہ خیالات رکھنے کی پاداش میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

مزید خبر یں

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گولان کی چوٹیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا نے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں ترک صدررجب طیب ایردوآن نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کے گولان کی چوٹیوں سے متعلق بیانات (اور اب حکم نامے ... تفصیل

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی ہنگامی طبی خدمات کے سربراہ پیر حسین قلی وند نے بتایا کہ شیراز شہر کے باہر طوفانی بارش کے بعد ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے روس پر وینزویلا میں اپنی فوجی موجودگی کے ذریعے کشیدگی کو بڑھاوا دینے کا الزام عاید کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ امریکااس صورت حال میں خاموش تماشائی بنا کھڑا نہیں رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے روسی ... تفصیل