کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

یہ لڑکی کام کیا کرتی ہے؟ جو اتنی سی عمر میں امیر ترین بن گئی صرف 5 ملازم رکھ کر 20 سالہ یہ لڑکی دنیا کی امیر ترین شخصیت بن گئی

کایلی جینر کو ہوسکتا ہے کہ ان کی سوشل میڈیا میں موجودگی یا بہنوں کی وجہ سے جانا جاتا ہو مگر سوشل میڈیا پر متحرک یہ خاتون اس وقت امریکا کی 5 امیر ترین سیلیبرٹی بن چکی ہے اور دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی (پاکستان کے مطابق کھرب پتی) بننے کے قریب ہیں۔امریکی جریدے فوربس نے امریکا کی امیر ترین سیلیبرٹیز کی فہرست جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ کایلی جینر اس وقت 90 کروڑ ڈالرز سے زائد (ایک کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کی مالک ہیں اور اس لسٹ میں 5 ویں نمبر پر ہیں۔اس سے قبل رواں سال یوٹیوب پر سب سے زیادہ وائرل ویڈیو بھی کایلی جینر کی قرار پائی تھی جبکہ انسٹاگرام کی مقبول ترین تصویر کا اعزاز بھی وہ اپنے نام کرچکی ہیں۔اب ان کے حصے میں امریکا کی 5 ویں امیر ترین شخصیت کا اعزاز آیا ہے اور وہ بھی محض 21 سال کی عمر میں۔کایلی جینر جو بہت جلد کم عمر ترین ارب پتی بن کر مارک زکربرگ سے یہ ریکارڈ چھیننے والی ہیں، کا فوربس سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا ‘سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے انسٹاگرام نے میری کامیابی میں بڑا کردار کیا۔ان کے بقول ‘ سوشل ایک حیرت انگیز پلیٹ فارم ہے، جس سے مجھے مداحوں اور اپنے صارفین تک آسانی سے رسائی مل جاتی ہے۔اس فہرست میں لیجنڈ پروڈیوسر جارج لوکاس 5.4 ارب ڈالرز کے ساتھ پہلے، ڈائریکٹر اسٹیون سپیلبرگ 3.7 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے، اوپرا وانفرے 2.8 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے، مائیکل جورڈن 1.7 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے جبکہ ریپر جے زی 90 کروڑ ڈالرز کے ساتھ کایلی جینر کے ساتھ مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہیں۔اس سے قبل امریکا کی امیر ترین خواتین کی فہرست رواں سال جون میں فوربس نے جاری کی تھی جس کے مطابق کایلی جینر نہ صرف اپنی بہنوں میں سب سے زیادہ امیر ہیں بلکہ وہ امریکا کی امیر ترین خواتین میں 27 ویں نمبر پر موجود ہیں۔کایلی جینر کے مقابلے میں ان کی بڑی بہن اور مقبول رئیلٹی اسٹار کم کاردیشین کے اثاثوں کی مالیت صرف 35 کروڑ ڈالرز کے قریب ہے21 سالہ کایلی جینر کے اثاثوں میں اتنا اضافہ ان کی میک اپ مصنوعات کی مقبولیت کا نتیجہ ہے۔کایلی کاسمیٹکس کی مالیت اس وقت 80 کروڑ ڈالرز کے قریب ہے اور گزشتہ سال اس کمپنی نے 33 کروڑ ڈالرز کی مصنوعات فروخت کیں۔کایلی جینر ہی اس کمپنی کی واحد مالک ہیں۔انہوں نے اپنی کمپنی کو درحقیقت سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کامیاب بنایا ہے اور کمپنی میں صرف 5 کل وقتی ملازمین ہیں، جس کی وجہ سے انتظامی اخراجات بھی بہت کم ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کے اثر رسوخ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ رواں سال فروری میں اسنیپ چیٹ کے خلاف ان کے 18 لفظی پیغام نے فیس بک کو 13 کھرب روپے کا فائدہ پہنچا دیا تھا۔جریدے کا کہنا تھا کہ ایک سال کے اندر کایلی جینر سب سے کم عمر ارب پتی شخصیت کے طور پر سامنے آئیں گی، یہ اعزاز اس وقت مارک زکربرگ کے پاس ہے جو 23 سال کی عمر میں ارب پتی بن گئے تھے۔

مزید خبر یں

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے شمال مغرب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں32باغی ہلاک ہوگئے ،عرب فوج کی جانب سے بمباری ... تفصیل

میکسیکو سٹی(نیوزڈیسک)میکسیکو میں پٹرول پائپ لائن میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمالی علاقے سے گزرنے والی پٹرول پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی،آگ کے شعلوں نے قریبی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ ... تفصیل

واشنگٹن(نیوزڈیسک)وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے مہینے میں، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے دوسری ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس کے اس اعلان سے ... تفصیل