خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

سعودی عرب کے بعد یو اے ای نے پاکستان کیلئے کتنے ارب ڈالر کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں تین ارب ڈالرجمع کرانے کا اعلان کردیا جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب ڈالرسے بڑھ جائیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے ایک بیان کے مطابق عرب امارات کی جانب سے یہ اقدام پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔عرب امارات کے مطابق 3 ارب ڈالرز پاکستان کی مانیٹرنگ اور فسکل پالیسی میں مدد فراہم کریں گے جس کے مابین دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی۔ابو ظہبی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ نے پاکستان کے 8 ترقیاتی منصوبوں کو مالی امداد فراہم کی ہے جس کی مجموعی قیمت1.5بلین درھم ہے جن میں توانائی، صحت، تعلیم اور سڑکوں جیسے منصوبے شامل ہیں۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے اعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یو اے ای نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، یہ اقدام ہمارے عزم اوردوستی کی عکاسی کرتا ہے جو سالوں سے ثابت قدم رہی۔

مزید خبر یں

ماسکو(نیوزڈیسک )روس سے ملحقہ کرائمیا کے قریب بحر اسود میں گیس کے دو ٹینکرز میں آگ لگ گئی، اس حادثے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے،دونوں جہازوں میں سوار 12 افراد کو بچالیا گیا ہے، جہازوں کے عملے کا تعلق ترکی اور بھارت ... تفصیل

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی بھیجی گئی، یورپی یونین کے ڈبلن ضوابط کے تحت پناہ کے متلاشی افراد انہیں ممالک میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں سے وہ یونین کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔جرمن اخبار سے ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر عزیز نصیر زادے نے کہاہے کہ اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصیر زادے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور وہ ... تفصیل