محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اغوا کاروں کو کتنےہزار ڈالر ادا کرنا پڑے جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

لاہور (نیو زڈیسک) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اغوا سے متعلق ایک نیا انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اغوا کاروں کو 55 ہزار ڈالرز دئے گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دفاعی امور کے امریکی ایڈیٹر گورڈن ڈف نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر جعلی کیس نائب صدر ڈک چینی کو پریشانی سے بچانے کے لیے بنایا گیا تھا۔نائب صدر ڈک چینی کو عراق کو یورینیم کی فروخت سے متعلق جھوٹے بیان کی وجہ سے مشکل پیش آنے کا امکان تھا جس سے بچنے کے لیے ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر الزام عائد کر کے انہیں سرعام تین بچوں سمیت سی آئی اے کی درخواست پر اغوا کیا گیا اور اغوا کاروں کو 55000 ڈالر ادا کئے گئے تھے۔ امریکی دفاعی جریدے ”ویٹرنز ٹوڈے ” میں شائع آرٹیکل ”عمران خان اور عافیہ صدیقی، امریکہ کی خوفناک غلطی” میں گورڈن ڈف نے لکھا کہ عراق جنگ میں 20 لاکھ ہلاکتیں ہوئیں لیکن اس کی حقیقت آج تک کبھی نہیں بتائی گئی۔اس آرٹیکل کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اغوا کاروں سے کہا گیا تھا کہ اگر انہوں نے یہ کام نہ کیا تو کوئی اور کر دے گا۔ آرٹیکل کے مطابق 2010ء میں سی آئی اے ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس کی گرفتاری کے بعد ایک خفیہ ڈیل ہوئی تھی جس میں طے پایا گیا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بدلے ریمنڈ ڈیوس کو رہا کر دیا جائے گا لیکن سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے یہ ڈیل بلاک کر دی تھہ۔گورڈن ڈف کے مطابق 2010ء میں انہوں نے عمران خان کے ساتھ کام کیا اور ایک موقع پر عمران نے ڈاکٹر عافیہ کے والدین کے گھر سے انہیں فون کیا تھا ۔ ترجمان عافیہ موومنٹ سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دنیا کو باور کروائیں کہ قومی وقار برائے فروخت نہیں ہے۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان امریکی مطالبات کے موقع پر ڈاکٹرعافیہ سے متعلق کیے گئے اپنے وعدے فراموش نہیں کریں گے اور اپنے وعدے کے مطابق امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کریں گے

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر قرار دیتے ہوئے پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے یہ غیر متوقع اعلان وائٹ ہاوس میں ایک پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافی کی ... تفصیل

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک )کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گرد حملوں کے بعد نیوزی لینڈ میں پہلا نماز جمعہ ادا کیا گیا، وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن خطبہ جمعہ کے دوران اشکبار ہوگئیں۔نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسجد النور کے ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)مشرقی چین میں کیمیکل پلانٹ میں بڑے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 47افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ین چینگ کے صنعتی علاقے میں ہونے والے ... تفصیل