برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

سعودیہ کے بعد یو اے ای پاکستان کو کتنے ارب ڈالر فراہم کریگا؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) یو اے ای حکومت پاکستان کی مالی معاونت کی خاطر 3 ارب ڈالر فراہم کر رہی ہے، عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق جلدی ہی رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرا دی جائے گی۔عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستان کی معالی معاونت کی خاطر 3 ارب ڈالر فراہم کر رہی ہے، ابوظہبی فنڈ ڈویلپمنٹ جلد ہی یہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرا دے گا، رقم کی منتقلی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ ابوظہبی فنڈ ڈویلپمنٹ کے تعاون سے پاکستان میں تعیلم، صحت اور توانائی جیسے ترقیاتی منصوبوں پر سرمایہ کاری کی گئی ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کو لگ بھگ 12 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے، جس میں سے سعودیہ عرب 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں منتقل کرچکا ہے جبکہ مزید 1 ارب ڈالر چند روز میں وصول ہونے کا امکان ہے، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور چین سے بھی رقم ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے ساتھ ساتھ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آئے گاآزمائش کی گھڑی میں نہایت فراخدلی سے پاکستان کا ساتھ دینے پر میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کا مشکور ہوں۔ اماراتی حکومت کا تعاون ہماری دوستی اور دہائیوں پر محیط تعلقات کا عکاس ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، یو اے ای کا تعاون پاکستان کے ساتھ دوستی اور خلوص کو ظاہر کرتی ہے، یو اے ای حکومت پاکستان کی مالی معاونت کی خاطر 3 ارب ڈالر فراہم کر رہی ہے۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے موقع پر نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی تھی۔ اعلامیے میں کہا گیا دونوں ملکوں میں دو طرفہ تعلقات کو طویل مدت سٹرٹیجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے گا۔دورے کے دوران وزیراعظم نے ابوظہبی کے ولی عہد سے تجارت کے فروغ، دو طرفہ تعلقات میں اضافے، علاقائی اور عالمی امور سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی۔ یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کی۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر چینگ ڈے میں ہائی وے پر ٹور بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے کی تفتیش کے لیے دونوں بس ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے ... تفصیل

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اسکی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد ... تفصیل

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل