دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

دنیا پرغلبے کاخواہشمند ماسکو نہیں امریکہ واشنگٹن نے یورپ میں میزائل نصب کیے تو ۔۔۔۔ پوٹن نے ایٹمی جنگ کے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)دنیا پرغلبے کاخواہشمند ماسکو نہیں امریکہ،واشنگٹن نے یورپ میں میزائل نصب کیے تو ہم جوابی اقدام کرینگے شام سے امریکی انخلا خوش آئند،مغربی ممالک اپنی داخلی وجوہات کے باعث روس دشمنی کرتے: پریس کانفرنسوسی صدر ولادی میر پوٹن نے ایٹمی جنگ کے خطرے کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی جنگ انسانی تہذیب ہی نہیں، پورے کرہ ارض کی مکمل تباہی کا پیش خیمہ بن سکتی ہے ۔سالانہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ مغربی ملک اپنی داخلی وجوہات کے باعث روس دشمنی کررہے ہیں، بیرونی مداخلت کے تمام دعوے مسترد اور خود کو دنیا کا محافظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے یورپ میں میزائل نصب کئے تو روس بھی جوابی اقدامات کرنے پر مجبور ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں آرمز کنٹرول سسٹم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہا ہے ، امریکہ انٹر میڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز معاہدے سے نکلنا جبکہ نیو سٹارٹ معاہدے میں توسیع پر بات چیت سے گریزاں ہے ۔ اگر انہیں اس معاہدے کی ضرورت نہیں تو ہم اپنی سکیورٹی یقینی بنانا جانتے ہیں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا پر غلبے کا روس نہیں ، امریکہ خواہشمند ہے ، امریکہ کے سالانہ دفاعی اخراجات 700ارب ڈالر جبکہ روس کے محض 46ارب ڈالر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ شام سے فوجی انخلا کے صدر ٹرمپ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔روس کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیر قانونی ہے ۔ برطانیہ اور امریکہ میں روسی ایجنٹوں کی سرگرمیوں پر انہوں نے کہا کہ یہ سب روس کو تنہااور کمزور کرنے کی مغربی کوششوں کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوکرائن پر اپنے موقف سے روس پیچھے نہیں ہٹے گا۔

مزید خبر یں

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی۔تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشن ڈیزاسٹر ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ جزیرے ... تفصیل

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں50افراد ہلاک جبکہ 59 ز خمی ہو گئے۔سیلاب سے متاثرہ 120 سے زائد افراد سرکاری دفتر میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ... تفصیل

کینبرا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی وزیر اعظم نے مسلمان مخالف سینیٹر کو انڈا مارنے والے لڑکے کی حمایت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ انڈا مارنے والے لڑکے پر تشدد کرنے پر سینیٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر ... تفصیل