کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

کیا شام سے امریکی افواج کی واپسی درست فیصلہ ہوگا ؟

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے امریکی فوج واپس بلانے کا اعلان کردیا اور کہا کہ مقصد داعش کو شکست دینا تھا جو حاصل کرلیا، اب شام میں مزید قیام کی ضرورت نہیں، صرف 2 ہزار فوجی محدود سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ اس پر برطانیہ نے امریکا کو یاد دلا دیا کہ داعش کو شکست اتحادیوں نے مل کردی، شام میں داعش کی موجودگی کو تاحال رد نہیں کیا جاسکتا۔شام میں امریکا کے بقول بڑی کامیابی مل گئی ہے اورداعش کے خلاف جنگ جیت لی گئی۔ ٹوئٹرپیغام میں امریکی صدر نے فوجیوں کو وطن واپسی کی خوشخبری سنادی اور کہا کہ شام میں داعش کیخلاف تاریخی فتح موجودہ حکومت کے دور میں ممکن ہوئی ترجمان وائٹ ہاؤس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کی واپسی کا عمل سو روز میں مکمل ہوجائے گا تاہم امریکا شام میں محدود سرگرمیاں جاری رکھے گا اور اس حوالے سے سیریئن ڈیموکریٹک فورسز سے رابطے میں رہیں گے۔امریکی صدرکے ساتھ اختلافات،وزیردفاع جیمز میٹس مستعفی ہوگئے اطلاعات ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کا فوج نکالنے کا فیصلہ نیٹو اتحادی ترکی سے اختلافات کی وجہ سے کیا گیا کیونکہ ترکی شام میں امریکی اتحادی کرد فورسز کے خلاف کارروائیاں کررہا ہے۔دوسری جانب برطانوی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ داعش کو تمام اتحادیوں نے مل کرشکست دی اورابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔واضح رہے کہ شام میں 7 سالہ خانہ جنگی کے دوران 5 لاکھ افراد متاثر ہوئے اورانفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس مستعفی ہوگئے۔

مزید خبر یں

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کیلئے امریکی خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ امریکا عن قریب طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ایک اور کوشش کرے گا،اگر طالبان جنگ سے باز نہ آئے تو امریکا افغان فوج کی طالبان کے خلاف کارروائیوں میں معاونت جاری رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ... تفصیل

طرابلس (نیوزڈیسک)لیبیا کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ترکی اور قطر کی جانب سے جاری مداخلت کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان بریگیڈیئر احمد المسماری کا کہنا تھا کہ جنوبی لیبیا میں جاری الکرامہ فوجی آپریشن کے ... تفصیل

دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کہا ہے کہ کمپنی شام کے لیے کمرشل پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کی منتظر ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ... تفصیل