خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

گورنر ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد(نیو زڈیسک) مکسیکن ریاست پوئبلا کی گورنر مارتھا ایریکا اپنے شوہر سینیٹر رائفل سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی وسطی ریاست پوئبلا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ملک کا طاقتور ترین جوڑا گورنر مارتھا ایریکا النسو اور ان کے شوہر سینیٹر رائفل مورینو دو پائلٹ سمیت موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، مکیسکن حکومت نے حادثے میں گورنر کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ پیر کے روز ریاستی دارالحکومت میں ہیلی کاپٹر کے پرواز کرنے کے کچھ دیر بعد پیش آیا۔گورنر مارتھا ایریکا اور ان کے شوہر سینیٹر رائفل کی موت کی تصدیق میکسیکو کے نئے صدر ایڈریس مینئول نے کی تھی۔میکسیکن صدر نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’میں دو سیاست دانوں کی موت پر افسردہ اور متاثرہ مقتول سیاست دانوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کہ تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم ہوسکے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 45 سالہ مارتھا ایریکا کا تعلق میکسیکو کی سینٹر رائٹ پین پارٹی سے تعلق تھا، جو ریاست پوئبلا کی پہلی خاتون گورنر منتخب ہوئی تھیں۔خیال رہے کہ رواں برس میکسیکو میں ایک وزیر کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث عوام مقام پر گرا تھا جس کے باعث 13 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ وزیر خوفناک حادثے میں محفوظ رہے تھے۔

مزید خبر یں

ماسکو(نیوزڈیسک )روس سے ملحقہ کرائمیا کے قریب بحر اسود میں گیس کے دو ٹینکرز میں آگ لگ گئی، اس حادثے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے،دونوں جہازوں میں سوار 12 افراد کو بچالیا گیا ہے، جہازوں کے عملے کا تعلق ترکی اور بھارت ... تفصیل

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی بھیجی گئی، یورپی یونین کے ڈبلن ضوابط کے تحت پناہ کے متلاشی افراد انہیں ممالک میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں سے وہ یونین کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔جرمن اخبار سے ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر عزیز نصیر زادے نے کہاہے کہ اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصیر زادے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور وہ ... تفصیل