وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

دارالحکومت میں کار بم دھماکہ ، مسلح افراد کا سرکاری عمارت پر دھاوا،ہر طرف افراتفری مچ گئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کو کار بم دھماکے کے بعد مسلح افراد نے وزارت پبلک ورکس کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔عینی شاہدین کے مطابق شہر کے وسطی علاقے میں سہہ پہر کو زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد فائرنگ کی آواز سنائی دی۔ علاقے پر دھویں کے بادل بھی چھا گئے۔وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا وزارت پبلک ورکس کی عمارت کے قریب پہلے ایک کار بم دھماکہ ہوا جس کے بعد دھماکہ کرنے والے متعدد مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے عمارت میں داخل ہوگئے۔دھماکے سےمتعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں وزیر اکبر خان اسپتال منتقل کیا گیا۔حملے کے بعد افغان سیکورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی۔ آخری اطلاعات تک فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا

مزید خبر یں

ویلنگٹن (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیرا عظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں تمام خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ فوجی طرز کے نیم خودکار(سیمی آٹومیٹک) بندوقوں اور رائفلز پر اسلحے کے نئے اور سخت قانون کے تحت پابندی عائد ہوجائے گی ، ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں نئے ایرانی سال نوروز کی تقریبات کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور23زخمی ہو گئے ۔ ادھر طالبان کے ایک ترجمان نے حملوں سے انکار کرتے ہوئے بتایاکہ اس واقعے کے پیچھے ان کے عسکریت پسندوں کا ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا آج خاتمہ ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے امریکی ریاست اوہائیو کے دورے سے قبل وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔صدر ٹرمپ نے ہاتھ میں دو نقشے پکڑ ... تفصیل