وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

عاشق کیساتھ بات کرنےسے کیوں روکا ، بیٹی نے سگی ماں کو ہی قتل کر ڈالا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت میں بدبخت بیٹی نے فیس بک پر لڑکے سے بات کرنے سے روکنے پر ماں کو ابدی نیند سلا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلوں کو دہلا دینے والا یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں 19 سالہ لڑکی نے فیس بک فرینڈ سے روابط قائم کرنے کی اجازت نہ دینے پر ممتا کا گلا گھونٹے ہوئے ماں کو دوستوں کی مددسے قتل کردیا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 19 سالہ دیوی پریا جو کہ بیچلز کی طالبہ ہے کی مقامی نوجوان سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گہری ہوتی گئی اور ان کے مراسم بڑھ کر پیار میں تبدیل ہوگئے۔دیوی نے اپنے بوائے فرینڈ سریش کے بارے میں ماں کو بتایا جس پر والدہ نے سخت ناراضی کا اظہار کیا اور بیٹی کو سمجھایا کہ سوشل میڈیا پر بننے والے تعلقات حقیقی نہیں ہوتے، ماں کے روکنے پر بیٹی طیش میں آگئی اور اس نے اپنے اور سریش کے درمیان والدہ کو رکاوٹ سمجھ لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ماں کو راستے سے ہٹانے کے لیے قتل کا منصوبہ بنایا اور اپنے دوستوں کو گھر بلا کر ڈنڈوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔چیخ و پکار کی آواز سن کر پڑوسی جب وہاں پہنچے تو ملزمان بھاگنے کی کوشش کررہے تھے جنہیں مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا اور بعدازاں ملزمان نے پوری داستان پولیس کو بتادی، پولیس نے ماں کو قتل کرنے کے الزام میں بیٹی او ر اس کے بوائے فرینڈ سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے

مزید خبر یں

بماکو (نیوز ڈیسک)مالی میں شکاری قبیلے کے مقامی گاﺅں پر حملے اوراندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 115افراد ہلاک ہو گئے،حملہ آوروں نے تمام گھروں کوتیل چھڑک کر آگ لگادی،سیکڑوں افرادنے بھاگ کر جان بچائی تاہم ضعیف عمر لوگ،خواتین اورکئی بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ہلاکتوں میں ... تفصیل

پیرس(نیوز ڈیسک )فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے کہا ہے کہ شام میں انتہا پسند گروپ داعش کی نام نہاد ” خلافت“ کے سقوط سے فرانس میں دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کا نمایاں خطرہ بھی ختم ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ٹویٹر پر ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)کانگریس رہنما راہول گاندھی گڑگاﺅں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس پڑے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی گڑ نامی گاﺅں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس ... تفصیل