وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

نئے سال کا تحفہ ۔۔۔۔ وہ ملک جس نے چرس کے استعمال کی اجازت دیدی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) تھائی لینڈ میں حکومت نے منگل کے روز ملک میں طبی مقاصد اور تحقیق کے واسطے میری جوانا (چرس) کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں انسداد منشیات کے حوالے سے سخت ترین قوانین نافذ ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ نے منشیات سے متعلق قانون مجریہ 1979 میں ترمیم کے لیے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا جس کے دوران کرسمس سے قبل کئی قوانین کی قراردادوں کو منظور کیا گیا۔گزشتہ صدی میں 1930ء کی دہائی تک تھائی لینڈ میں میری جوانا کا استعمال درد اور تھکن کو دور کرنے کے لیے ہوتا تھا۔پارلیمنٹ میں مسودہ تیار کرنے والی کمیٹی کے سربراہ نے اجلاس کے دوران کہا کہ قانون ساز پارلیمنٹ کی جانب سے نئے سال کے آغاز پر یہ تھائی لینڈ کی حکومت اور عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔واضح رہے کہ کولمبیا اور کینیڈا میں قانون سازی کے ذریعے طبی مقاصد بلکہ تفریح کی غرض سے بھی میری جوانا کے استعمال کی اجازت ہے مگر وہاں منشیات کو ابھی تک غیر قانونی شمار کیا جاتا ہے۔سنگاپور، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں میری جوانا کے اسمگلروں کو موت کی سزا دی جاتی ہے

مزید خبر یں

قندوز(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں دو امریکی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں 4 افغان اہلکار کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت14 شہری جاں بحق ہوگئے۔قندوز میں دو امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے ... تفصیل

تل ابیب (نیوز ڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ حملے کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک) اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔بعد ازاں اسرائیلی ... تفصیل