وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

سعودی عرب میں بڑی تبدیلی آگئی ، کیا ہونیوالا ہے ؟ جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں سعودی کابینہ کی ازسر نو تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، نئی تشکیل کے تحت عادل الجبیر کی جگہ ابراہیم العساف کو نیا وزیر خارجہ بنایا گیا ہے جبکہ عادل الجبیر اب وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہوں گے۔عبداللہ بن عبدالعزیز کو نیشنل گارڈ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے ان کے علاوہ ترکی الشبانہ وزیر اطلاعات اور حمد آل الشیخ وزیر تعلیم ہوں گے، عسیر کے گورنر فیصل بن خالد کو سبکدوش کرکے ان کی جگہ ترکی بن طلال کو نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔سیاحت سے متعلق اتھارٹی کے سربراہ سلطان بن سلمان کو ان کے عہدے سے سبکدوش کرکے مملکت میں اسپیس اتھارٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔شاہی فرمان کے تحت الجوف صوبے کے گورنر بدر بن سلطان کی جگہ فیصل بن نواف کو نیا گورنر بنایا گیا ہے، کابینہ کے وزیر مساعد العیبان کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ترکی الشیخ کو اسپورٹس اتھارٹی کی سربراہی سے ہٹا کر ان کی جگہ عبدالعزیز بن ترکی کو نیا سربراہ بنایا گیا ہے جبکہ ترکی الشیخ کو انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔جنرل خالد بن قرار الحربی کو مملکت کی جنرل سیکیورٹی کا ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔

مزید خبر یں

بماکو (نیوز ڈیسک)مالی میں شکاری قبیلے کے مقامی گاﺅں پر حملے اوراندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 115افراد ہلاک ہو گئے،حملہ آوروں نے تمام گھروں کوتیل چھڑک کر آگ لگادی،سیکڑوں افرادنے بھاگ کر جان بچائی تاہم ضعیف عمر لوگ،خواتین اورکئی بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ہلاکتوں میں ... تفصیل

پیرس(نیوز ڈیسک )فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے کہا ہے کہ شام میں انتہا پسند گروپ داعش کی نام نہاد ” خلافت“ کے سقوط سے فرانس میں دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کا نمایاں خطرہ بھی ختم ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ٹویٹر پر ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)کانگریس رہنما راہول گاندھی گڑگاﺅں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس پڑے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی گڑ نامی گاﺅں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس ... تفصیل