لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

نئے سال کا نیا تحفہ ۔۔۔۔۔۔ آواز کی رفتار سے 20 گنا تیز میزائل کا کامیاب تجربہ ،امریکہ کی نیند یں حرام ،میزائل کس ملک نے تیار کیا ؟

اسلام آباد(نیو زڈیسک)روس نے بین البراعظمی ہائپر سپرسانک (آواز کی رفتار سے تیز چلنے والے سپرسانک سے بھی زیادہ تیز رفتار) میزائل کا کامیاب تجربہ کردیا۔اس حوالے سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ’ایونگارڈ‘ نامی ہائپر سانگ میزائل کے کامیاب تجربے پر کہا کہ ’ہائپر سپرسانک میزائل سے دفاعی نظام غیرمعمولی مضبوط ہو گیا‘۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ ’میری ہدایات پر وزارت دفاع نے ہائپر سانگ میزائل تیار کرکے آخری اور حتمی تجربہ کیا‘۔روسی صدر نے مذکورہ کامیابی کو مکمل وزارت دفاع کے لیے ’مکمل‘ قرار دیا۔ولادی میر پیوٹن نے میزائل سے متعلق تجربے کے بارے میں مقامی ٹی وی پر کیا جب وہ حکومتی اراکین کے ہمراہ موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ ’روس کے دفاع نظام میں بالکل نئے اسٹراٹیجک ہتھیار کا اضافہ ہوا ہے جو 2019 کے اواخر میں قابل استعمال ہوگا‘۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ میزائل کا تجربہ کمکشڈکا کے دور افتادہ مشرقی حصے میں کیا گیا جبکہ روسی صدر نے نیشنل ڈیفنس سسٹم کے کنٹرول روم سے جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ ہائپر سانک میزائل آواز کی رفتار سے 20 گنا تیز رفتار سے اپنے ہدف کی طرف بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔روسی صدر کے مطابق میزائل دفاع نظام کو بھی دھکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی روس نے کنزحال نامی ہائپرسانک میزائل کا کامیاب تجربہ کی تھا جو آواز کی رفتار سے 10 گنا تیز سفر کی صلاحیت رکھتا ہے۔میزائل مگ 31 جیٹ طیارے سے فائر کیا گیا تھا۔گزشتہ برس 5 اکتوبر کو سعودی عرب نے روس سے ’ایس 400‘ ایئر ڈیفنس نظام کی خریداری اور جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے لیے ابتدائی معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔معاہدے کا اعلان کریملن میں سعودی شاہ سلمان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات کے بعد کیا گیا۔ شاہ سلمان کا بطور سعودی بادشاہ، روس کا یہ پہلا سرکاری دورہ تھا۔سعودی فوجی انڈسٹریز فرم کا کہنا تھا کہ ان معاہدوں کے تحت سعودی عرب روس سے ’ایس 400‘ ایئر ڈیفنس سسٹم، کورنیٹ اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سسٹم اور متعدد راکٹ لانچرز خریدے گا۔

مزید خبر یں

استنبول(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ امریکا جو کچھ بھی کہتا رہے، ترکی روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سودے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔انھوں نے یہ بات ترک نشریاتی ادارے سے ایک انٹرویو ... تفصیل

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس ترمیم شدہ بریگزٹ معاہدے کو پارلیمان سے منظور کرانے کے لیے درکار حمایت موجود نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگر برطانیہ بریگزٹ کی تاریخ میں 22 مئی تک کی توسیع چاہتا ہے ... تفصیل

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے مقبوضہ گولان کے شامی علاقے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی اعلان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں گولان کے ... تفصیل