محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) قطر کی وزارت داخلہ کے تحت پہلے قطر ویزا سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاح وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کیا۔قطر کے سفیر سقر بن مبارک کے مطابق پہلے یہ عمل ریاست قطر انجام دیتی تھی لیکن اب جس ملک سے درخواست موصول ہوگی وہیں ویزے کا اجرا کیا جائیگا۔ سفیر نے کہا کہ پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد قطر میں ہونے والے 2022 ء ورلڈ کپ کے لیے بنائے جانے والے منصوبوں کی تکمیل میں حصہ لے سکیں گے۔ قطر میں روزگار کے حصول کے لیے درخواست دینے والے افراد کو ورک کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہونگے، بائیو میٹرک کا اندراج کرانا ہوگا اور قطر ویزا سنٹر میں میڈیکل ٹیسٹ دینا ہوگا۔ ویزا سنٹر کھولنے کا مقصد پاکستان کے ہنر مند افراد کو قطر میں روزگار فراہم کرنا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس 5 سال میں تنقید کے علاوہ کوئی اور کام نہیں، ویزا سنٹر کے قیام سے پاکستان اور قطر کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ روزانہ 120 افراد کو ویزا جاری کرنے کی سہولت ملے گی، تمام سہولیات ایک چھت تلے مہیا ہوں گی۔ فکر یہ ہے کہ احسن اقبال کسی قطری کے ساتھ تصویر ٹویٹ کر کے قطر ویزا سنٹر کا کریڈٹ بھی نہ لے لیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان میں پرکشش مواقع مراعات فراہم کریں گے۔

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر قرار دیتے ہوئے پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے یہ غیر متوقع اعلان وائٹ ہاوس میں ایک پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافی کی ... تفصیل

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک )کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گرد حملوں کے بعد نیوزی لینڈ میں پہلا نماز جمعہ ادا کیا گیا، وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن خطبہ جمعہ کے دوران اشکبار ہوگئیں۔نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسجد النور کے ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)مشرقی چین میں کیمیکل پلانٹ میں بڑے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 47افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ین چینگ کے صنعتی علاقے میں ہونے والے ... تفصیل