مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)مصر کے اہرام غیزہ کے قریبی علاقے میں سڑک کنارے ہونے والے بم دھماکے میں ویت نام سے تعلق رکھنے والے دو سیاح جاں بحق اور دیگر 12 افراد زخمی ہوگئے۔مصر کی وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق سیاحوں کی بس موریوطیہ کے قریب تاریخی اہرام کی جانب جارہی تھی کہ سڑک کے کنارے بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 ہلاک ہوئے جبکہ زخمی ہونے سیاحوں میں سے 10 کا تعلق بھی ویت نام سے ہے اور دیگر 2 زخمی مصری ہیں جن میں بس ڈرائیور اور گائیڈ شامل ہیں۔وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بس 14 ویت نامی سیاحوں کو لے کر جارہی تھی کہ دھماکے کا شکار ہوئی تاہم 2 سیاح بالکل محفوظ رہے۔خیال رہے کہ مصر کے شہر سینا میں دہشت گردی کے بڑے واقعات ہوتے رہے ہیں جہاں عیسائیوں اور سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم 2 برس میں پہلی مرتبہ غیرملکی سیاحوں پر حملہ کیا گیا ہے۔مصر میں 2011 میں حسنی مبارک کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج اور اس کے بعد منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کو عبدالفتح السیسی کی سربراہی میں فوج نے گرایا تھا جس کے بعد طویل عرصے تک امن وعامہ کی صورت حال کشیدہ رہی تھی اور ملک میں سیاحت کی صنعت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے تھے۔مصر میں گزشتہ دو برس کے دوران قبطی چرچ پر حملے کیے گئے اور زائرین پر دہشت گرد حملے بھی ہوئے جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔جنوبی شہر منیہ میں 2 نومبر 2018 کو سینیٹ سیموئل کی عبادت گاہ کے باہر بس میں سوار قبطی مسیحیوں پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں 7 قبطی ہلاک اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے تھے۔مصر کی وزارت داخلہ نے 4 نومبر کو قبطی مسیحیوں کی بس پر حملے میں ملوث 19 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھاجبکہ حملے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

مزید خبر یں

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی بھیجی گئی، یورپی یونین کے ڈبلن ضوابط کے تحت پناہ کے متلاشی افراد انہیں ممالک میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں سے وہ یونین کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔جرمن اخبار سے ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر عزیز نصیر زادے نے کہاہے کہ اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصیر زادے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور وہ ... تفصیل

ریاض(نیوزڈیسک)یمن میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کے پانچ ماہرین ایک دھماکے میں ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز نے بتایا ہے کہ ان کا تعلق جنوبی افریقا اور بعض یورپی ممالک سے تھا اور وہ ... تفصیل