وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

10 یا 20نہیں پورے 69 بچوں کو جنم دینے والی یہ ماں آخر کون ؟ تعلق کس ملک سے ؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ماں بننا ہر طرح کے حالات میں دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ہے جو کسی خاتون کو ملتا ہے مگر کچھ ماؤں کے لیے یہ کسی کرشمے جیسا ہوتا ہے۔مگر 2 ، 4 یا 10 سے زیادہ بچوں کو جنم دینے کا حوصلہ کس خاتون میں ہوسکتا ہے؟ بلکہ کیا کوئی خاتون 20 یا 30 سے زیادہ بچوں کی ماں بن سکتی ہے؟تو اس کا جواب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ملتا ہے جس کے مطابق دنیا میں ایک خاتون ایسی گزری ہیں جن کے بچوں کی تعداد کے بارے میں جان کر منہ کھلا کا کھلا رہ جاتا ہے۔درحقیقت 18 ویں صدی میں ایک روسی کسان فیوڈور واسیلیو کی اہلیہ کے پاس 69 بچوں کو جنم دینے کا ریکارڈ ہے۔روس کے علاقے Shuya سے تعلق رکھنے والے اس خاتون نے 27 زچگیوں میں 69 بچوں کو جنم دیا جو کہ سننے میں ہی ناقابل یقین لگتا ہے۔مگر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس خاتون نے 16 بار جڑواں بچوں، 7 بار 3 بچوں جبکہ 4 بار 4 بچوں کو بیک وقت جنم دیا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق متعدد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ناقابل یقین کہانی سچی ہے اور وہ خاتون سب سے زیادہ بچوں کو جنم دینے والی ماں ہیں۔ان خاتون کا نام تو معلوم نہیں مگر 27 فروری 1782 کو Nikolsk کی خانقاہ ہر پیدائش کا ریکارڈ اکھٹا کرتی تھی اور اس نے ماسکو کو اس بارے میں رپورٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 1725 سے 1765 کے درمیان اس خاتون نے 69 بچوں کو جنم دیا، جن میں سے صرف 2 بچوں کا انتقال ہوا۔یعنی اس خاتون نے 40 سال میں 27 زچگیوں کے دوران 69 بچوں کو جنم دیا اور ہر بار کم از کم 2 بچوں کی پیدائش ہوئی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس روسی کسان نے 2 شادیاں کی تھیں اور دوسری بیوی سے بھی اس کے 18 بچے تھے اور وہاں بھی ہر بار کم از کم 2 بچے پیدا ہوئے۔یعنی 6 بار جڑواں بچے جبکہ 2 بار تین بچوں کی بیک وقت پیدائش۔مجموعی طور پر اس خاندان کے 87 بچے تھے جن میں سے تین پیدائش کے بعد چل بسے جبکہ 84 زندہ رہے۔

مزید خبر یں

پیرس(نیوز ڈیسک )فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے کہا ہے کہ شام میں انتہا پسند گروپ داعش کی نام نہاد ” خلافت“ کے سقوط سے فرانس میں دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کا نمایاں خطرہ بھی ختم ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ٹویٹر پر ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)کانگریس رہنما راہول گاندھی گڑگاﺅں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس پڑے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی گڑ نامی گاﺅں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدت پسند تنظیم داعش کی مزعومہ خلافت کے خاتمے کا خیرمقدم کیا ہے مگر ساتھ ہی کہا ہے کہ ہمیں داعش کے حوالے سے بیدار اور چوکنا رہنا ہوگا تاکہ یہ خطرناک گروپ دوبارہ سر نہ اٹھا سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے ... تفصیل