کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

امریکی میگزین فوربز میں سب سے زیادہ کمانے والی شخصیات کی فہرست جاری، مداحوں کیلئے اچانک حیران کن خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکی میگزین فوربز نے2018میں سب سے زیادہ کمانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی جس کے مطابق امریکی باکسرفلائیڈ مے ویدر سب پر بازی لے گئے ہیں جبکہ ایک سو افراد کی اس فہرست میں اکشے کمار اورسلمان خان سمیت جارج کلونی ، کیلی جینر،جے کے رولنگ،برونو مارس، ایڈشیرن ، میسی ، کرسٹیانورونالڈو،ڈریک ، ڈیوین جانسن اور راجر فیڈرر بھی شامل ہیں۔41سالہ سابق امریکی باکسر مے ویدر 285ملین ڈالر کما کر اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ معروف اداکار جارج کلونی 239ملین ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہے۔معروف امریکی ماڈل اور کاسمیٹک کمپنی کی مالک کیلی جینز اس فہرست میں تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں جن کی اس سال کی کمائی166.5ملین ڈالر رہی جبکہ جیو ڈی شینڈلن 147ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے اورمعروف اداکار و سابق ریسلر ڈیوین جانسن124ملین ڈالرکے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ان سو افراد کی فہرست میں چھٹے ، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر بالترتیب میوزیشنU2(118ملین ڈالر)،کولڈ پلے(115.5ملین ڈالر) اورارجینٹائن کے معروف فٹ بالر لیونل میسی(111ملین ڈالر)براجمان ہیں جبکہ نویں اور دسویں پربرطانوی سنگر ایڈ شیرن( 110ملین ڈالر)اورمعروف پر تگالی فٹ بال اسٹارکرسٹیانو رونالڈو(108ملین ڈالر)ہیں۔فوربز کے مطابق نوجوانوں میں بیحد مقبول برونو مارس100ملین ڈالر کے ساتھ گیارہویں نمبر پر ہیں جبکہ فٹبالر نیمار90ملین ڈالر کے ساتھ تیرہویں نمبر پر ہیں۔معروف سنگر کیٹی پیری 83ملین ڈالر کے ساتھ 19ویں نمبر پر ہیں۔اداکار رابرٹ داؤنی جونیئر81ملین ڈالر کے ساتھ 20ویں نمبر پر ہیں۔ٹیلر سوئفٹ 80ملین ڈالر کے ساتھ21ویں نمبر پر ہیں۔راجر فیڈرر77.2ملین ڈالر کے ساتھ 23ویں نمبر پر ہیں۔اس کے علاوہ کرس ہیمسورتھ ، کم کارڈیشیئن ویسٹ،بیونسے،کینڈرک لامار،کیون ہارٹ،جے کے رولنگ،پنک،لیوئس ہملٹن ، لیڈی گاگا،ڈریک ، جنیفر لوپیز،ایلٹن جان،جیکی چین،چین اسموکر،اسٹیو ہاروے،سائمن کوویل اورٹائیگر ووڈزلسٹ میں شامل ہیں۔بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار40.5ملین ڈالر کے ساتھ فہرست میں76ویں نمبر پر ہیں جبکہ دبنگ سلمان خان37.7ملین ڈالرکمائی کے بعد 82ویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید خبر یں

برلن(نیوزڈیسک)جرمن پارلیمان نے بریگزٹ بل منظور کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بل یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے بعد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سے متعلق ہے۔ بنڈس ٹاگ میں منظور کیے گئے اس بل میں مجوزہ اقدامات پر عمل درآمد اسی ... تفصیل

بیروت (نیوزڈیسک)لبنانی انٹیلی جنس حکام نے ایک مشتبہ اسرائیلی فو جی کو حراست میں لے لیا جو دو روزقبل سرحد پار کرکے لبنان کی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی شہری کو جنوبی لبنان کے صور شہر سے حراست میں لیا ... تفصیل

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کیلئے امریکی خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ امریکا عن قریب طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ایک اور کوشش کرے گا،اگر طالبان جنگ سے باز نہ آئے تو امریکا افغان فوج کی طالبان کے خلاف کارروائیوں میں معاونت جاری رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ... تفصیل