آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

پولینڈ اپنی فوج کو جدید بنانے پر 49 بلین یورو خرچ کرےگا،وزیر دفاع کا اعلان

وارسا(نیوز ڈیسک)پولینڈ نے اپنی فوج کو جدید بنانے کے لیے انچاس بلین یورو خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات پولستانی وزیر دفاع ماریوس بلاشچک نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں بتائی۔ پولینڈ سن 2026 تک انچاس بلین یورو اپنی فوج کے لیے جنگی طیاروں اور آبدوزوں سمیت کئی طرح کے ہتھیار خریدنے پر خرچ کرے گا۔ پولینڈ نیٹو اتحاد کا رکن بھی ہے۔ زیادہ تر عسکری ساز و سامان مشرقی پولینڈ میں نصب کیا جائے گا۔ سن 2014 میں روس کے کریمیا کو اپنے ریاستی علاقے میں شامل کیے جانے اور حال ہی میں امریکا اور روس کے مابین تخفیف اسلحہ کا معاہدہ ختم ہو جانے کے بعد سے مشرقی یورپی ممالک کو اپنی سکیورٹی کے حوالے سے شدید تشویش ہے۔

مزید خبر یں

تہران (نیوزڈیسک ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں اور نہ ہی ایرانی قوم کو پہچانتے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی ... تفصیل

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل