سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

شمالی کوریا پرعائد پابندیاں نہیں اٹھائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم یونگ ان نے جوہری ہتھیاروں سے دست برداری کے مقابل اپنے ملک پر عائد پابندیاں اٹھا لینے کا مطالبہ کیا تھا تاہم وہ ایسا کرنے کے خواہش مند نظر نہیں آئے۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے باور کرایا ہے کہ وہ جوہری اور میزائل تجربات کا سلسلہ موقوف رکھیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے کہاکہ دستخط کے لیے کاغذات تیار تھے مگر یہ ٹھیک نہیں رہا۔انھوں نے کہا کہ امریکا شمالی کوریا کی جانب معاونت کا ہاتھ بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا تھوڑی دست برداری کے مقابل تمام پابندیاں اٹھا لیے جانے کی امید کر رہا تھا مگر ہم اس وقت اس پر عمل نہیں کر سکتے۔امریکی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ آیندہ ہفتوں کے دوران کم یونگ ا±ن کے ساتھ بات چیت شروع ہونے کے فوری بعد نتائج سامنے آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کے ساتھ ملاقات انتہائی دوستانہ ماحول میں اختتام کو پہنچی۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل