وزیراعظم کا نوٹس،سٹیزن پورٹل پر 33ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم              سوات ایئرپورٹ 20 سال بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان              اقوام متحدہ کا امن مشن میں شہید ہونے والے پاکستانی سپاہی کیلئے اعلیٰ اعزاز              شیخ رشید نے وفاقی کابینہ میں تین تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا              جعلی اکاﺅنٹس کیس ،نیب نے آصف زر داری کو 29مئی کو طلب کرلیا              بلاول بھٹو کا ایچ آئی وی کے متاثرین کو زندگی بھر علاج کی سہولت دینے کااعلان              لاہور: عید کے روز ریلوے کرایوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان              رہنمامسلم لیگ ن ملک احمد کا چیئرمین نیب سے مستعفی ہونےکا مطالبہ              آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

بھارت کے پاس پاکستان سے مذاکرات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، سابق سربراہ را

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)سابق سربراہ را اے ایس دلت نے کہاہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ بات کرنے اور تعلقات قائم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم بھارت کی طرف سے زیادہ ہچکچاہٹ کا سامنا کیا جا رہا ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان مذاکرات کرنے کے لیے ایک اچھے آدمی ہیں، پاکستان ایک حقیقت ہے اور ہمیں اس کا سامنا کرنا ہے، بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ بات کرنے اور تعلقات قائم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔سابق را چیف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو کوئی کنٹرول حاصل نہیں جب کہ اب پاکستان کے ساتھ مستقل تنازعہ کو اختتام پذیر ہونا چاہیے، پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم بھارت کی طرف سے زیادہ ہچکچاہٹ کا سامنا کیا جا رہا ہے۔

مزید خبر یں

جدہ(نیوز ڈیسک) سوڈانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کی جانب سے سعودی عرب کو لاحق تمام تر خطرات میں سعودی حکومت کے ساتھ ہے۔سوڈان ایران اور حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حملوں کے خطرات میں بھی ... تفصیل

تہران(نیوزڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ کا اپنی فوج مشرقی وسطیٰ میں منتقل کرنا بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے، امریکہ نے خطرناک کھیل کا آغاز کر دیا ہے۔ ایران سے حسن سلوک پر مبنی اقدامات اٹھائے لیکن اب ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے قریب تیل بردار بحری جہازوں پر حملوں میں ایرانی سپاہ پاسداران کا براہ راست ہاتھ ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی عہدیداروں نے بتایاکہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد ... تفصیل