وزیراعظم کا نوٹس،سٹیزن پورٹل پر 33ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم              سوات ایئرپورٹ 20 سال بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان              اقوام متحدہ کا امن مشن میں شہید ہونے والے پاکستانی سپاہی کیلئے اعلیٰ اعزاز              شیخ رشید نے وفاقی کابینہ میں تین تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا              جعلی اکاﺅنٹس کیس ،نیب نے آصف زر داری کو 29مئی کو طلب کرلیا              بلاول بھٹو کا ایچ آئی وی کے متاثرین کو زندگی بھر علاج کی سہولت دینے کااعلان              لاہور: عید کے روز ریلوے کرایوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان              رہنمامسلم لیگ ن ملک احمد کا چیئرمین نیب سے مستعفی ہونےکا مطالبہ              آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

بنگلہ دیش کامزید روہنگیا مہاجرین کو پناہ نہ دینے کا اعلان

نیو یارک (نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش نے اپنے ہاں مزید روہنگیا مہاجرین کو قبول کرنے سے معذرت کر لی ہے اورکہاہے کہ روہنگیا مہاجرین کا بحرن ان کے ملک پر اثر انداز ہو رہا ہے اور صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر خارجہ شاہدالحق نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ روہنگیا مہاجرین کا بحرن ان کے ملک پر اثر انداز ہو رہا ہے اور صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ شاہدالحق نے عالمی سلامتی کونسل سے اس تناظر میں تعاون کا مطالبہ بھی کیا۔یادرہے کہ بنگلہ دیش میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد روہنگیا مہاجرین پناہ لیے ہوئے ہیں۔ یہ مسلمان مہاجرین 2017ءمیں میانمار کی ریاست راکھین میں ملکی فوج کی کارروائی کے بعد ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے تھے۔

مزید خبر یں

جدہ(نیوز ڈیسک) سوڈانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کی جانب سے سعودی عرب کو لاحق تمام تر خطرات میں سعودی حکومت کے ساتھ ہے۔سوڈان ایران اور حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حملوں کے خطرات میں بھی ... تفصیل

تہران(نیوزڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ کا اپنی فوج مشرقی وسطیٰ میں منتقل کرنا بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے، امریکہ نے خطرناک کھیل کا آغاز کر دیا ہے۔ ایران سے حسن سلوک پر مبنی اقدامات اٹھائے لیکن اب ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے قریب تیل بردار بحری جہازوں پر حملوں میں ایرانی سپاہ پاسداران کا براہ راست ہاتھ ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی عہدیداروں نے بتایاکہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد ... تفصیل