آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

جدہ کے 30محلوں میں کارخانے قائم کرنیکا فیصلہ

جدہ(نیوز ڈیسک)جدہ ایوان صنعت و تجارت کی صنعتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم بترجی نے بتایا ہے کہ بڑے صنعتی شہروں پر دباو کم کرنے کیلئے جدہ کے 30محلوں میں کارخانے کھولے جائیں گے۔ ان کی بدولت کارکن خواتین کو سہولت حاصل ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رہائش کے قریب کارخانوں کی موجود گی سے انہیں آسانی رہے گی۔ کارخانے انڈسٹریل سٹی اتھارٹی کے مقررکردہ اسٹینڈرڈ کے عین مطابق ہوں گے۔ یہ منصوبہ آئندہ برس نافذ کیا جائے گا۔ ایک محلے میں ایک یا دو کارخانے لگائے جائیں گے۔ ہر عمارت 9یا 10منزلہ ہو گی۔ ہر عمارت میں 500افراد کی گنجائش ہو گی۔ یہ کارخانے ماحولیاتی صحت پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ ملبوسات ، سونے کے زیورات اور پارچہ بافی والے کارخانے ہوں گے۔ ان سے ماحول آلودہ نہیں ہوتا۔

مزید خبر یں

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل