سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

مسئلہ فلسطین اور القدس شریف ہی او آئی سی کے قیام کی بنیاد بنا،اماراتی وزیرخارجہ

ابوظہبی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زید آل نہیان نے کہا ہے کہ اگر ایران پڑوسی ملکوں سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے تو اسے ان میں مداخلت کی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابو ظہبی میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنا، افراتفری پھیلانے سے بازآنا، فرقہ واریت پھیلانے سے رکنا، مسلح ملیشیاﺅں اور عسکری تنظیموں کی مدد بند کرنا اور اقوام متحدہ کے وضع کردہ بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ختم کرنا ہوگی۔الشیخ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ ان کا ملک مقبوضہ بیت المقدس کے دارالحکومت پر مشتمل سنہ 1967ءکی سرحدوں میں فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور القدس شریف ہی او آئی سی کے قیام کی بنیاد بنا ہے۔ اس لیے ہم اسلامی تعاون تنظیم کے اصل اہداف کے حصول یعنی فلسطینی قوم کی آزادی اور خود مختاری، فلسطینی مملکت کے قیام اور القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کی مساعی جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امارات فلسطین کے حوالے سے عرب امن فارمولے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد، فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کی فراہمی اور فلسطینی مہاجرین کے حوالے سے عالمی برادری کی ذمہ داریاں پوری کرنے پر زوردیتا رہے گا۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل