حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

پاک بھارت مذاکرات کے لیے میرادفتردستیاب ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہاہے کہ پاکستان اوربھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کریں،دونوں فریق اگر مصالحت کے لیے تیار ہیں توسیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا آفس دستیاب ہے، پاکستانی حکام کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کو مثبت اقدامات کے فروغ پر زور دیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکام کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔دونوں فریق اگر مصالحت کے لیے تیار ہیں توسیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا آفس دستیاب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی کا خیرمقدم کرتا ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی سے سرشار ہو کرگرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گذشتہ روز واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا، رینجرز حکام نے ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کیا۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبر یں

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہریان چینگ میں کیمیکل پلانٹ کے دھماکے میں اموات کی تعداد 64 ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 26 کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ لاپتہ 28 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔حادثے ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروپ داعش کومکمل شکست دے دی گئی ہے۔ دوسری طرف وائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سینڈرز نے بھی بتایاہے کہ شام میں داعش کی خود ساختہ خلافت کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے،غیرملکی خبررساں ... تفصیل