سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

طالبان کاافغان ملٹری بیس پر حملہ ،جھڑپوں میں پانچ اہلکار،20جنگجو ہلاک

کابل(نیوز ڈیسک)طالبان نے افغان ملٹری بیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5ملٹری اہلکار ہلاک جبکہ 12زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعددو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو 16گھنٹے تک جاری رہا، ملٹری بیس پرطالبان کے حملے میں 20 جنگجو ہلاک ہوگئے اور اب کلیئرآپریشن جاری ہے۔ 27 حملہ آوروں نے صبح 4 بجے فوجی بیس کو نشانہ بنایا جبکہ حملہ آوروں میں 7 خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق گذشتہ روز افغانستان کے صوبے ہلمند کی ملٹری بیس پرطالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو 16گھنٹے تک جاری رہا۔افغان گورنر آفس نے بیان جاری کیا کہ ملٹری بیس پرطالبان کے حملے میں 20 جنگجو ہلاک ہوگئے اور اب کلیئرآپریشن جاری ہے۔ذرائع کے مطابق 27 حملہ آوروں نے صبح 4 بجے فوجی بیس کو نشانہ بنایا جبکہ حملہ آوروں میں 7 خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل