سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

کیا آپ دہشت گردوں کے ساتھ ہیں؟ مودی کا اپوزیشن سے سوال

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بیانات سے پاکستان کی مدد کر رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ان جماعتوں سے جاننا چاہا ہے کہ وہ ملک کے ساتھ ہیں یا ان طاقتوں کے ساتھ جو دہشت گردی کو ہوا دے رہی ہیں۔ مودی نے اپوزیشن پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک سکیورٹی فورسز کی حمایت میں کھڑا ہے لیکن کچھ سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف ہماری لڑائی کے بارے میں شک کر رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جن کے بیانات سے پاکستان کو مدد مل رہی ہے اور انڈیا کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انھوں نے کہا ان کے بیانات کے حوالے پاکستان کی پارلیمنٹ اور ریڈیو پر دئیے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ انھیں اس کی وضاحت کرنی چاہیے کہ وہ مسلح افواج کے ساتھ ہیں یا ان طاقتوں ک حمایت کرتے ہیں جو ہماری سرزمین پر پر دہشت گردی کو ہوا دے رہی ہیں۔انھوں نے حزب اختلاف کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سیاسی مفاد کے لیے انڈیا کو کمزور نہ کریں۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل