سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

بھارتی حکومت نے انڈین ایئرفورس کے اعلیٰ افسر کو عہدے سے ہٹا دیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاک فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنیوالے دو بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور پائلٹ کو گرفتار کئے جانے کے بعد بھارتی حکومت نے انڈین ایئرفورس کے اعلیٰ افسر کو عہدے سے ہٹا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے ایئر مارشل سی ہری کمار کو ویسٹرن ایئر کمانڈ چیف کے عہدے سے ہٹا دیا ہے، جنہیں جنوری 2017 میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ایئر مارشل ہری کمار کی جگہ ایئر مارشل رگھو ناتھ نمبیر کو انڈین ایئر فورس کے ویسٹرن ایئر کمانڈ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ویسٹرن ایئر کمانڈ کا مرکزی دفتر نئی دہلی میں ہے جو راجستھان میں واقع بیکانیر سے لے کر سیاچن گلیشئر تک انڈین ایئر سپیس کو دیکھتا ہے جبکہ بھارتی ایئر فورس کی 40 فیصد ایئر بیسوں کا کنٹرول بھی اس کے پاس ہے۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل