آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

جرمن حکومت کی طرف سے وینزویلا کے لیے 50لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان

برلن(نیوز ڈیسک)جرمن حکومت جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں جاری ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر پانچ ملین یورو تک کی مالی امداد کر سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان ترقیاتی امداد کے جرمن وزیر گیرڈ ملّر نے ایک مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گیرڈ ملر کے علاوہ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے بھی وینزویلا میں قبل از وقت انتخابات جلد از جلد کرانے کا مطالبہ کیا ۔ حال ہی وینزویلا میں غیر ملکی امداد کو ملک میں لانے کے معاملے پر صورتحال کافی کشیدہ رہی ہے۔ اپوزیشن رہنما اور خود کو وینزویلا کے عبوری صدر قرار دینے والے خوان گوآئیڈو غیر ملکی امداد وینزویلا لانا چاہتے ہیں تاہم صدر نکولاس مادورو نے سکیورٹی فورسز کو اس امداد کا راستہ روکنے کا حکم دے رکھا ہے۔

مزید خبر یں

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل