سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

شام سے غیر ملکی افواج کی واپسی، اسرائیل اور روس باہمی تعاون کرینگے

تل ابیب(نیوز ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ شام سے غیر ملکی فوجی دستوں کی واپسی کے سلسلے میں اسرائیل اور روس مل کر کام کریں گے۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایک مشترکہ ٹاسک فورس بھی قائم کی جائے گی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے ماسکو کے دورے کے بعد کہا کہ گزشتہ ہفتے صدر پوٹن سے ملاقات کے دوران شام سے غیر ملکی فورسز کی واپسی کو دونوں ممالک کا باہمی ہدف قرار دیا گیا۔ اسرائیلی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے بتایا کہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایک مشترکہ ٹاسک فورس بھی قائم کی جائے گی۔ اسرائیل کو البتہ خدشہ ہے کہ غیر ملکی افواج کے اخراج کے بعد شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروہ حزب اللہ اسرائیل کے خلاف کوئی نیا محاذ کھول سکتا ہے۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل