آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

یمن میں قیام امن کا مذاکراتی عمل چند ہفتوں میں ختم ہو سکتا ہے، برطانوی وزیر خارجہ

صنعاء(نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے خبردار کیا ہے کہ فریقین نے وعدوں پر عمل نہ کیا تو یمن میں قیام امن کا معاہدہ چند ہفتوں میں ختم ہو سکتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیریمی ہنٹ نے یہ بات یمن کے دورے کے دوران کہی۔ اسٹاک ہوم میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق متحارب فریقوں نے سات جنوری تک یمنی بندرگاہی شہر حدیدہ سے فوجیں ہٹا دینا تھیں۔ حدیدہ کے ذریعے یمن میں خوراک اور امدادی سامان پہنچایا جانا تھا۔ ہنٹ نے خبردار کیا کہ اگر دونوں جانب سے اسٹاک ہوم معاہدے پر سختی سے عمل درآمد نہ کیا گیا تو آئندہ چند ہفتوں میں یہ معاہدہ ختم ہوجائے گا۔ حدیدہ سے فوجیوں کی واپسی کے بعد قیام امن سے متعلق مزید مذاکرات کیے جانا تھے تاہم اب تک مذاکراتی عمل میں مزید پیش رفت نہیں ہو پائی۔

مزید خبر یں

تہران (نیوزڈیسک ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں اور نہ ہی ایرانی قوم کو پہچانتے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی ... تفصیل

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل