آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

ہم عظیم تہذیب کی آل اولاد ہیں،ترکی عرب دنیا میں ہر کہیں ہے، ترک وزیرداخلہ

انقرہ (نیوز ڈیسک)ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے کہا ہے کہ ترک ایک عظیم تہذیب کی آل اولاد ہیں،ہم صرف ترکی ہی میں نہیں ، بلکہ عرب دنیا اور دوسرے عرب شہروں میں بھی موجود ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیاربکیر میں حکمراں جماعت انصاف اور ترقی پارٹی ( آق) کے حامیوں کی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہاکہ ہم صرف ترکی نہیں بلکہ دمشق ، حلب ، کرکوک ، یروشلیم ، فلسطین ، مکہ اور مدینہ ہیں۔ہم ایک عظیم تہذیب کی آل اولاد ہیں۔انھوں نے کہا کہ دنیا میں ترک پولیس فورس کا سائبر صلاحیتو ں میں کوئی ہم پلّہ نہیں ۔

مزید خبر یں

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل