وزیراعظم کا نوٹس،سٹیزن پورٹل پر 33ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم              سوات ایئرپورٹ 20 سال بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان              اقوام متحدہ کا امن مشن میں شہید ہونے والے پاکستانی سپاہی کیلئے اعلیٰ اعزاز              شیخ رشید نے وفاقی کابینہ میں تین تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا              جعلی اکاﺅنٹس کیس ،نیب نے آصف زر داری کو 29مئی کو طلب کرلیا              بلاول بھٹو کا ایچ آئی وی کے متاثرین کو زندگی بھر علاج کی سہولت دینے کااعلان              لاہور: عید کے روز ریلوے کرایوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان              رہنمامسلم لیگ ن ملک احمد کا چیئرمین نیب سے مستعفی ہونےکا مطالبہ              آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

بھارتی ایئر چیف بالاکوٹ حملے سے متعلق سوالات پر ٹھوس جواب نہ دے سکے

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھانوئے پریس کانفرنس کے دوران بالاکوٹ حملے میں ہلاکتوں کے سوالات پر کوئی ٹھوس جواب نہ دے سکے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ایئر چیف کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے بالاکوٹ حملے میں ہلاکتوں سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کردی جس پر وہ انہیں مطمئن نہ کرسکے۔فضائیہ چیف بی ایس دھنوا نے کہا کہ ہم ہدف کو نشانہ بناتے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد نہیں گنتے، ہلاکتوں کی تعداد بتانا حکومت کا کام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فضائیہ حملے میں ہلاکتوں کی وضاحت دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ پاکستان کی جانب سے رہا کردہ پائلٹ ابھی نندن کے مستقبل سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بھارتی ایئر چیف نے کہا کہ ابھی نندن دوبارہ طیارہ اڑا سکتے ہیں یا نہیں اس کا دار و مدار ان کی میڈیکل فٹنس پر ہے۔پریس کانفرنس کے دوران جب صحافیوں نے لڑاکا طیارے مگ 21 بائسن کی صلاحیت سے متعلق سوالات کیے تو بھارتی فضائیہ چیف مگ 21 طیارے کا دفاع کرتے دکھائی دیے۔بی ایس دھانوئے نے کہا کہ مگ 21 بائسن قابل صلاحیت لڑاکا طیارہ ہے جسے اپ گریڈ کیا گیا ہے جس میں عمدہ راڈار سسٹم، فضا سے فضا میں ہدف کے نشانہ بنانے کی صلاحیت سمیت جدید ہتھیاروں سے لیس ہے۔بھارتی ایئر چیف بالاکوٹ حملے سے متعلق سوالات پر ٹھوس جواب نہ دے سکے

مزید خبر یں

جدہ(نیوز ڈیسک) سوڈانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کی جانب سے سعودی عرب کو لاحق تمام تر خطرات میں سعودی حکومت کے ساتھ ہے۔سوڈان ایران اور حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حملوں کے خطرات میں بھی ... تفصیل

تہران(نیوزڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ کا اپنی فوج مشرقی وسطیٰ میں منتقل کرنا بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے، امریکہ نے خطرناک کھیل کا آغاز کر دیا ہے۔ ایران سے حسن سلوک پر مبنی اقدامات اٹھائے لیکن اب ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے قریب تیل بردار بحری جہازوں پر حملوں میں ایرانی سپاہ پاسداران کا براہ راست ہاتھ ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی عہدیداروں نے بتایاکہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد ... تفصیل