آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

سعودی عرب،گاڑیوں کے درمیان فاصلہ نہ رکھنے پر 500 ریال جرمانہ

ریاض(نیوز ڈیسک) محکمہ ٹریفک نے بتایا ہے کہ اگر ایک ڈرائیور دوسری گاڑی سے مقررہ فاصلے کا اہتمام نہیں کریگا تو اس پر جرمانہ ہوگا۔معیاری فاصلہ برقرار رکھنے کی صورت میں ٹریفک حادثے سے بچنا ممکن ہوتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 300تا 500ریال جرمانہ کیا جائیگا۔ محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی ہے کہ اگر کسی شخص نے اپنی گاڑی کے ڈھانچے میں بلا جازت کوئی ترمیم کی تو ایسی صورت میں گاڑی اصلاح حال تک محکمہ ٹریفک کی تحویل میں لے لی جائیگی۔ علاوہ ازیں مقررہ رفتار سے 25کلو میٹر فی گھنٹہ زیادہ تیز چلنے پر بھی جرمانہ ہوگا۔

مزید خبر یں

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل