رہنمامسلم لیگ ن ملک احمد کا چیئرمین نیب سے مستعفی ہونےکا مطالبہ              آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

یمن میں 30 حوثی باغی ہلاک، فوج اور حجور قبائل نے کئی علاقے آزاد کرالیے

صنعا(نیوز ڈیسک)یمن میں سرکاری فوج اور حجور قبائل نے شمال مغربی علاقے حج کے کشر ڈاریکٹویٹ میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 30 باغیوں کو ہلاک کرنے کے بعد کئی اہم مقامات پر قبضہ کرلیا،کارروائی میںآٹھ حوثی زخمی ہوئے اور متعدد کو حراست میں لے لیا گیا ، باغی اسلحہ اور گولہ باردو چھوڑ کر فرارہوگئے۔ حجور قبائل اور سرکاری فوج نے باغیوں کا چھوڑا اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا،یمنی فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے آزاد کرائے گئے علاقوں میں بارودی سرنگوں کی تلاش کے دوران 50 بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دیں۔ سرکاری فوج نے صعدہ میں احمد علی، صدام، دمنان اور دیگر قصبوں سے بھی باغیوں کو پسپا کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یمنی فوج نے حوثیوں کے گڑھ سمجھے جانے والی صعدہ گورنری میں تزویراتی اہمیت کے حامل مزید کئی علاقے باغیوں سے چھڑا لیے،کشر ڈاریکٹوریٹ میں حجور قبائل نے حوثیوں کے خلاف خون ریز معرکے کے بعد بنی شوس کے مقام سے باغیوں کو نکال باہر کیا،یمنی فوج کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ حوثی باغیوں کے خلاف بنی شوس میں ہونے والی کارروائی میں 10 باغی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے،باغی اسلحہ اور گولہ باردو چھوڑ کر فرارہوگئے۔ حجور قبائل اور سرکاری فوج نے باغیوں کا چھوڑا اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔ادھر شمال مشرقی علاقے العبیسہ میں عرب اتحادی فوج اور سرکاری فوج نے باغیوں کی ایک گاڑی اور متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 باغی جنگجو ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب یمنی فوج نے حوثیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے صعدہ میں قل زید، القد اور الحسن کے مقامات سے باغیوں کو نکال باہر کیا۔ مغربی صعدہ کی رازح ڈاریکٹوریٹ میں یہ تینوں مقامات تزویراتی اہمیت کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔ باغیوں کی ان علاقوں سے پسپائی سے مزید اہم علاقوں پر حکومتی کنٹرول قائم کرنے میں مدد ملے گی۔فیلڈ ذرائع کا کہناتھا کہ حوثی باغیوں اور یمنی فوج کےدرمیان صعدہ میں متعدد مقامات پرگھمسان کی جنگ ہوئی ہے۔ عرب اتحادی فوج نے مسن القدس کے مقام پر باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔یمنی فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے آزاد کرائے گئے علاقوں میں بارودی سرنگوں کی تلاش کے دوران 50 بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دیں۔ سرکاری فوج نے صعدہ میں احمد علی، صدام، دمنان اور دیگر قصبوں سے بھی باغیوں کو پسپا کردیا۔

مزید خبر یں

تہران (نیوزڈیسک ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں اور نہ ہی ایرانی قوم کو پہچانتے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی ... تفصیل

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل