سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

افغانستان کی طرف سے فلسطینی مہاجرین کے لیے دس لاکھ ڈالر کی امداد

استنبول(نیوزڈیسک)جنگ سے تباہ حال ملک افغانستان نے فلسطینی مہاجرین کے لیے ایک ملین ڈالر کی امداد دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استنبول میں منعقدہ ایک تقریب میں افغان سفیر عبدالرحیم سید جان نے اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین کے پروگرام اونرا کے کمشنر کو یہ امدادی رقم دی۔ اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ داخلی مشکلات کے باوجود افغانستان کی طرف سے یہ اقدام عالمی بھائی چارے کی ایک عمدہ مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی اس ایجنسی کے لیے امداد بڑھائے گا۔ امریکا نے گزشتہ برس اگست میں اس ایجنسی کے لیے امریکی امداد روک دی تھی۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل