آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

شام میں القاعدہ کا اسدی فوج کی چوکی پر خونریز حملہ، 21 اہلکار ہلاک

بیروت(نیوز ڈیسک)شام کے وسطی علاقے حماءمیں القاعدہ سے منسلک جنگجووں نے شامی فوج کی چوکیوں پرحملہ کرکے کم سے کم 21 شامی فوجی ہلاک کردئیے۔ جوابی کارروائی میں 5 انتہا پسند بھی مارے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے آبزر ویٹری نے کہاکہ شدت پسند تنظیم کے جنگجووں نے حماءکے شمال میں سرکاری فوج اور بشارالاسد کے وفادار جنگجووں پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 21 شامی فوجی ہلاک ہوگئے۔آبزر ویٹری کے مطابق القاعدہ جنگجووں نے شمالی حماءمیں المصاصنی کے مقام پر اسدی فوج کی ایک چوکی پرحملہ کردیا۔ جوابی کارروائی میں 5 انتہا پسند بھی مارے گئے۔خیال رہے کہ ادلب میں جنگ بندی معاہدے کے بعد ایک ہی دن میں شامی فوج کا یہ سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ یہ حملہ حراس الدین نامی القاعدہ کے وفادار گروپ میں شامل انصار التوحید کی طرف سے کیا گیا۔

مزید خبر یں

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل