آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

شام میں اپنا سفارت خانہ کھولنا، ابھی بہت قبل از وقت ہے، سعودی وزیرخارجہ

adil al jabair

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے کہا ہے جب تک شام میں جنگ کے خاتمے کے لیے سیاسی عمل میں پیشرفت نہیں ہوتی وہ شام میں اپنا سفارت خانہ نہیں کھولے گا۔ شام کی عرب لیگ میں واپسی کا فیصلہ بھی ابھی قبل از وقت ہی ہو گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجیبر نے ریاض میں روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں سفارت خانہ کھولنا وہاں سیاسی عمل میں پیشرفت پر منحصر ہے، لہٰذا ابھی ایسا کوئی عمل قبل از وقت ہو گا۔ الجبیر کے مطابق شام کی عرب لیگ میں واپسی کا فیصلہ بھی ابھی قبل از وقت ہی ہو گا۔

مزید خبر یں

تہران (نیوزڈیسک ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں اور نہ ہی ایرانی قوم کو پہچانتے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی ... تفصیل

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل