آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب پر 219 میزائل داغے گئے،عرب اتحاد

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے الزام عاید کیا ہے کہ حوثی باغی صنعاءکے ہوائی اڈے کو فوجی اڈے کے طورپر استعمال کررہے ہیں۔ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب پر 219 میزائل داغے گئے،عرب ٹی وی کے مطابق عرب عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل پائلٹ ترکی المالکی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ حوثیوں کی طرف سے نصب کردہ میزائلوںنے فضائی نقل وحرکت کو خطرے میںڈال دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد یمن میں انسانی امداد کے لیے کام کرنے والے اداروں کو ہرممکن سہولت اور مدد فراہم کررہا ہے جب حوثی باغی امدادی اداروں کے راستےمیں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عرب ممالک یمن کی تمام بندرگاہوں پر آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے ہرممکن وسائل استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کشر میں عرب اتحادی فوج کی طرف سے شہریوں کو فضائی مدد فراہم کی ہے۔ دوسری جانب حوثی باغیوں نے کشر کے عوام پر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔کرنل ترکی المالکی نے حوثیوں کے قبضے سے حاصل ہونے والے سام 7 میزائلوں کی تصاویر بھی میڈیا کو دکھائیں۔ انہوںنے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب پر 219 میزائل داغے گئے۔

مزید خبر یں

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل