آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

شام میں گرفتار داعشی کی شہریت ختم نہیں کی جائے گی،وزیراعظم نیوزی لینڈ

ویلنگٹن(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ شام میں داعش میں شمولیت کے الزام میں گرفتار ایک شہری کی شہریت منسوخ نہیں کی جائے گی بلکہ اس کے خلاف وطن واپسی پر فوجداری الزامات میں مقدمہ چلایا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم آرڈرن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارک ٹیلر نے غیر قانونی طور پر داعش میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس کو اس کے قانونی مضمرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان کی حکومت اگر ممکن ہوا تو اس کو سفری دستاویزات مہیا کرے گی۔انھوں نے کہا کہ ٹیلر کے پاس صرف نیوزی لینڈ کی شہریت ہے اور حکومت کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو بے ریاست نہ کرے۔انھوں نے واضح کیا کہ نیوزی لینڈ کے قانون کے تحت جس شخص کے پاس دو ملکوں کی شہریت نہیں ،اس کو بے ریاست نہیں کیا جاسکتا۔انھوں نے بتایا کہ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے چند ایک اور افراد نے بھی داعش میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن انھوں نے ان کی حقیقی تعداد بتانے سے گریز کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکام نے ٹیلر کو مطلع کیا ہے کہ اس کو کسی ایسے ملک میں جانا ہوگا جس کے نیوزی لینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار ہیں۔ شام کے نزدیک ترین ایسا ملک ترکی ہوسکتا ہے اور وہاں ٹیلر کو ہنگامی سفری دستاویزات فراہم کی جاسکتی ہیں لیکن فی الوقت اس کے لیے ایسا کرنا مشکل ہوگا کیونکہ وہ زیر حراست ہے۔

مزید خبر یں

تہران (نیوزڈیسک ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں اور نہ ہی ایرانی قوم کو پہچانتے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی ... تفصیل

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل