سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

مودی جیت گئے ان کا آئین غیرہندوﺅں کے خلاف ہوگا،کانگریس رہنما

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی جماعت کانگریس کے ر ہنما ششی تھرور نے کہا ہے کہ مودی سرکاری جیت گئی تو ایسا آئین بنائے گی جو غیرہندوں کے خلاف ہوگا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ششی تھرورکا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے لیے اس برس کے عام انتخابات اہم ہیں اور اگر اس باروہ جیت گئے تو بھارت کاآئین بدلنے کی پوزیشن حاصل کرلیں گے۔رہنما کانگریس نے مزیدکہا کہ یہ دستاویز اس آئین سے یکسرمختلف ہوگا جو نہرو، پٹیل اور امبیدکر جیسے رہنماﺅں کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل