آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

یمن کے شہر صعدہ میں گھمسان کی لڑائی ، 70 حوثی باغی ہلاک اوردرجنوں زخمی

صنعاء(نیوزڈیسک)یمن میں ملک کے شمال میں حوثیوں کے مرکزی گڑھ میں گزشتہ دو روز کے دوران جاری رہنے والی لڑائی میں 70 مسلح باغی ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے، مارے جانے والوں میں حوثیوں کا ایک کمانڈر احمد حسین عثمان بھی شامل ہے،ادھریمنی فوج کی انجینئرنگ ٹیموں نے گزشتہ دو روز کے دوران صعدہ کے مغربی ضلع رازح میں 200 سے زیادہ بارودی سرنگوں کو ختم کیاہے اور حوثی ملیشیا کے قبضے سے آزاد کرائے جانے والے علاقوں کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کا کام وسیع پیمانے پر جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں یمنی فوج کے ایک کمانڈر نے بتایاکہ ملک کے شمال میں حوثیوں کے مرکزی گڑھ میں گزشتہ دو روز کے دوران جاری رہنے والی لڑائی میں 70 مسلح باغی ہلاک اور متعددزخمی ہوئے۔صعدہ صوبے کے مغربی محاذ رازح پر یمنی فوج کے بریگیڈیئر جنرل صالح المجیدی کے مطابق مارے جانے والوں میں حوثیوں کا ایک کمانڈر احمد حسین عثمان بھی شامل ہے۔المجیدی نے مزید بتایا کہ رازح ضلع میں حوثی ملیشیا سے آخری ٹھکانے کو آزاد کرائے جانے عسکری آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے باغیوں کی کمر توڑنے میں یمن کی فوج کی معاونت کے سلسلے میں عرب اتحاد کے نمایاں کردار کو سراہا۔ادھریمنی فوج کی انجینئرنگ ٹیموں نے گزشتہ دو روز کے دوران صعدہ کے مغربی ضلع رازح میں 200 سے زیادہ بارودی سرنگوں کو ختم کیا۔ حوثی ملیشیا کے قبضے سے آزاد کرائے جانے والے علاقوں کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کا کام وسیع پیمانے پر جاری ہے۔صعدہ میں یمنی فوج عرب اتحاد کی سپورٹ سے کئی محوروں سے حوثیوں کے گڑھ کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔ اس کارروائی کا مقصد باغیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور صعدہ صوبے کو مکمل طور پر آزاد کرانا ہے۔

مزید خبر یں

تہران (نیوزڈیسک ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں اور نہ ہی ایرانی قوم کو پہچانتے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی ... تفصیل

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل