آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی ویب سائٹ ہیکنگ کے بعد بند

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ویب سائٹ ہیکنگ کے بعد بند کردی گئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق منگل کی صبح ہونے والے اس واقعے میں مبینہ طور پر ہیکرز نے بی جے پی کی ویب سائٹ پر نریندر مودی کی مضحکہ خیز تصویر لگائی اور ساتھ میں بوہیمین ریپسوڈی کا گانا بھی لگایا۔ویب سائٹ پر پیغام دیا گیا کہ نریندر مودی نے عوام کو پاگل بنایا ہے اور ابھی اور بھی بہت کچھ آنا باقی ہے۔ویب سائٹ کے ہیک ہوتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر لوگوں نے اس کے اسکرین شاٹ بھی لگائے۔ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی ویب سائٹ پر بالاآخر کچھ سچ بھی آ ہی گیا۔ایک اور بھارتی صارف راجت شری گرو نے ویب سائٹ کے ہیک ہونے کا الزام کانگریس پر لگاتے ہوئے کہا کہ آج بی جے پی کی ویب سائٹ ہیک کی گئی ہے، کچھ دن بعد انتخابات کے وقت الیکٹرونک ووٹنگ مشین ہیک کریں گے یہ کانگریس والے۔انہوں نے کانگریس جماعت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سدھریں گے نہیں۔بعد ازاں بی جے پی کی جانب سے ویب سائٹ کو بند کردیا گیا۔تاہم بی جے پی کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر ویب سائٹ کی ہیکنگ کے حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔بھارت کی مرکزی اپوزیشن پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کی سربراہ دیودا کا کہنا تھا کہ بھائیوں اور بہنوں اگر آپ ابھی بی جے پی کی ویب سائٹ نہیں دیکھ رہے تو آپ کچھ کھو رہے ہیں۔

مزید خبر یں

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل