آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

شام کے مشرقی علاقے الباغوز آپریشن ، 150 داعشی جنگجووں نے ہتھیار ڈال دئیے

دمشق(نیوز ڈیسک)مشرقی شام میں داعش کے آخری گڑھ الباغوز میں کرد ڈیموکریٹک فورسز کی طرف سے آپریشن جاری ہے۔ 150 داعشی جنگجووں نے ہتھیار ڈال کر خود کو حکام کے حوالے کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مشرقی شام کے علاقے دیر الزور میں الباغوز کے مقام پر داعش کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ گذشتہ روز مزارع الباغوز میں دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق داعشی جنگجووں اور کرد ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ داعش کے جنگجوﺅں کی باقیات لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ تازہ آپریشن کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو وہاں سے منتقل کرنے ، عام شہریوں اور داعشی خاندانوں کے انخلاءکے لیے فریقین میں جنگ بندی بھی ہوسکتی ہے۔خیال رہے کہ شام کی ڈیموکریٹک فورسز نے سوموار کے روز الباغوز میں داعش کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔شام میں یہ داعش کا آخری مضبوط گڑھ ہے جس میں داعش کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

مزید خبر یں

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل