آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

امریکا کی ترکی کو روسی دفاعی نظام ایس 400 کی خریداری پر وارننگ

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے ترکی کوخبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے فضائی دفاعی نظام ایس 400 خریدنے کی پیش رفت کی تو امریکاایف 35جنگی طیاروں کی تیاری کے مشترکہ معاہدے پر نظر ثانی پر مجبور ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان رابرٹ پالاڈینون نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے ایس 400 فضائی دفاعی نظام خریدا تو اس کے نتیجے میں امریکا بھی متبادل اقدامات کرے گا۔ ایسی صورت میں ترکی کےاشتراک سے ایف 35 جنگی طیاروں کی تیاری کے حوالے سے طے پایا معاہدہ منسوخ کردیا جائے گا۔اس کے علاوہ مستقبل میں ترکی کو امریکا کی طرف سے مزید اسلحہ کی فراہمی بھی مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے۔قبل ازیں یورپ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کوٹیز سکاپاروٹی نے کہا تھا کہ وہ امریکی حکومت مشورہ دیں گے کہ وہ ترکی کو سپر ٹیکنالوجی کے حامل ایف 35 طیاروں کی فروخت روک دے۔ اگر انقرہ ماسکو کےساتھ فضائی دفاعی نظام ایس 400 کی خریداری کا معاہدہ کرتاہے تو امریکا کی طرف سے ترکی کو اسلحہ کی فراہمی روک دینا چاہیے۔جنرل اسکاپاروٹی کا کہنا تھا کہ ترکی کو چاہیے کہ وہ ایس 400 دفاعی نظام کی خریداری پر نظر ثانی کرے ورنہ وہ امریکا کے ایف 35 جنگی طیاروں کی مضبوط دفاعی صلاحیت سے محروم ہوسکتا ہے۔امریکی وزارت خارجہ نے دسمبر 2018ءکو ایک بیان میں کہا تھا کہ واشنگٹن ترکی کو ساڑھے تین ارب ڈالر مالیت کے پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی فروخت کے لیے تیار ہے تاہم ترکی کے روس کے ساتھ ایس 400دفاعی نظام کے حصول کے لیے مذاکرات کے بعد امریکا نے ایف 35 طیاروں کی ترکی کے ساتھ ڈیل روک دی تھی۔

مزید خبر یں

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل