سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

فرانسیسی صدر کا یورپی یونین میں اصلاحات کے لیے منصوبہ پیش

پیرس (نیوز ڈیسک)فرانسیسی سربراہ مملکت ایمانوئل ماکروں نے یورپی یونین میں اصلاحات کے لیے ایک منصوبہ پیش کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق ماکروں نے اپنے ایک ادارئیے میں دیگر امور کے علاوہ یورپی سطح پر جمہوریت کے تحفظ کی ایک ایجنسی قائم کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ ان کا لکھا یہ اداریہ یورپی یونین کے اٹھائیس رکن ممالک کے کئی معروف اخبارات میں شائع ہوا ۔ فرانسیسی صدر کے بقول یہ ایجنسی ماہرین پر مشتمل ہو گی اور یہ انتخابی عمل کو سائبر حملوں اور سازشوں سے بچائے گی۔ ماکروں کا یہ منصوبہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ، جب تین ماہ بعد یورپی پارلیمان کے انتخابات ہو رہے ہیں۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل