آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

اقوام متحدہ کا پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے پر زور،براہ راست رابطوں کا مطالبہ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ممالک تناو میں کمی کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھائیں، اقوام متحدہ صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہے،دنوں ملکوں کے رہنماﺅں کو ایسی کوئی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے امن عمل متاثر ہوبلکہ پاکستان اوربھارت کو براہ راست روابط پر توجہ دینی چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری ایک بیان میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ دونوں ممالک تناو میں کمی کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھائیں، اقوام متحدہ صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ اس سلسلے میں دونوں ممالک سے مختلف سطح پر رابطے میں رہے۔اقوام متحدہ کشیدگی کے خاتمے تک اپنا کردارادارکرتارہے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کو کشیدگی ختم کرنے کیلئے مزید اقدامات کرنے چاہئیں،ان کا کہنا تھا کہ دنوں ملکوں کے رہنماﺅں کو ایسی کوئی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے امن عمل متاثر ہوبلکہ پاکستان اوربھارت کو براہ راست روابط پر توجہ دینی چاہیے۔

مزید خبر یں

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل