آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

امریکا کا پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے پرائیویٹ ڈپلومیسی کا اعتراف

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لئے پرائیویٹ ڈپلومیسی کا اعتراف کیا ہے اورکہاہے کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے رابطوں کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں کمی ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان مزید فوجی کارروائی بگاڑ کا سبب بنے گی جب کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ رابرٹ پلاڈینو نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے رابطوں کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں کمی ہوئی ہے۔ پاکستان اور بھارت میں امریکی سفاتخانے دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں، اس کے علاوہ امریکی نائب وزیرخارجہ نے پاکستان اور بھارت سے کشیدگی کم کرنے کے لئے براہ راست رابطوں کا بھی مطالبہ کیا ۔امریکی نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مزید فوجی کارروائی بگاڑ کا سبب بنے گی جب کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔

مزید خبر یں

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل